جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کا ہیلی کاپٹر، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کودھچکا دے دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے لیے ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی۔پی ٹی آئی کی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اور پریڈ گراونڈ ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کی

درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسہ کی کال دی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ کہ آپ کی استدعا ہے میں ان کو وہ ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کا کام ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ جو درخواست آپ نے انتظامیہ کو دی وہ مسترد تو نہیں ہوئی ابھی؟۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست دی ہے اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تو ہائی کورٹ اس میں کیا کر سکتی ہے؟ ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی۔وکیل نے کہا کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے، میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ قانون کے مطابق نہ کریں۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…