اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے قریبی رشتہ دار کے اثاثوں کی تفصیلات لیک کرنے کے حوالے سے کرائی جانے والی تحقیقات کی رپورٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کر دی ہے جس میں ایف بی آر کے دو ملازمین کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ لاہور اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو ملازمین اس لیک کے ذمہ دار ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک افسر کا تعلق آئی آر ایس سے ہے جس نے آرمی چیف کے رشتہ داروں کے اثاثہ جات کی تفصیلات کو لاگ ان کیا تھا۔