خواب گاہ کی مصنوعی روشنی ذیابیطس میں مبتلا کر سکتی ہے،نئی تحقیق

18  ‬‮نومبر‬‮  2022

بیجنگ(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایسے کمرے میں سونا جس میں رات کے وقت باہر سے مصنوعی روشنی آتی ہو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔چین میں ایک لاکھ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ رات میں روشنی کی آلودگی سے

متاثر علاقوں میں رہنے والوں کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت تقریبا 28 فی صد زیادہ تھے جو کم آلودہ جگہوں پر رہتے تھے۔ڈائیبیٹولوجیا میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ چین میں 18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں 90 لاکھ سے زائد ذیا بیطس کے کیسز رات کے وقت روشنی کی آلودگی کی وجہ سے ہیں۔ جیسے جیسے لوگ شہروں کی جانب منتقل ہوں گے یہ تعداد مزید بڑھے گی۔مصنفین کا کہنا تھا کہ شہری روشنی آلودگی اتنی وسیع پیمانے پر ہوتی ہے کہ یہ دسیوں یا سیکڑوں کلیو میٹر پر موجود مضافاتی علاقوں اور جنگلاتی پارکوں کو متاثر کر سکتی ہے۔شیکاگو کی یونیورسٹی آف فیئن برگ اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر فائلس زی، جو تحقیق کا حصہ نہیں تھے، کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس سے قبل ہونے والے مطالعے میں سامنے آنے والے رات کے وقت روشنی کے میٹابولک افعال اور ذیابیطس کے خطرات جیسے نقصان دہ اثرات کے امکانات کی تصدیق کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…