کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 62 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک مطابق ملکی قرضوں اور واجبات کا حجم جون 2022 تک 59 ہزار ارب روپے تھا، رواں مالی سال قرضوں اور واجبات کا حجم 2 ہزار 768 ارب روپے بڑھا۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی قرض میں حکومت کے ذمے 51 ہزار ارب روپے ہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال 1937 ارب روپے قرض لیا ہے۔