منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر خود کش حملے کا سہولت کار دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) محکمہ سی ٹی دی پنجاب اور سول حساس ادارے نے کلر سیداں روڈ راولپنڈی پر اہم کاروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید پر خود کش حملے کے سہولت کارملزم کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر

محکمہ سی ٹی دی پنجاب نے سول حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مشکوک شخص کو گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت عبداللہ خان کے نام سے ہوئی جو کہ ڈھڈیال ضلع میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔ملزم عبداللہ خان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مذکورہ دھماکہ خیز مواد وہ ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد تخریب کاری کیلئے لے جارہا تھا۔ملزم کاتعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔ ملزم مدرسہ ابراہیمیہ سیاکھ کا مہتمم ہے، ملزم کے سسر مسعود الحق سیاکھوی اور برادر نسبتی (سالا) ابراہیم سیاکھوی اشتہاری ملزمان (پی اوریڈ بک) ہیں اور اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے سسر مسعود الحق سیاکھوی(پی او ریڈ بک)کی ہدایت پر کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید (سابق وزیر داخلہ پنجاب) پر خود کش حملہ کرنے والے حملہ آور حمزہ شبیر عرف حافظ اور قاری سہیل جو پی او ریڈ بک ہے کو اپنے پاس پناہ دی اوررہائش کا متعدد بار بندوبست کیا۔ قاری سہیل اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔ ملزم نے قیصر مصطفٰی عرف کیپٹن نعمان جو کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید (سابق وزیر داخلہ پنجاب) پر حملے کا ماسٹر مائند تھا کو بھی اپنے پاس پناہ دی تھی،

(قیصر مصطفٰی عرف کیپٹن نعمان اکتوبر2015میں راولپنڈی میں انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا)ملزم ان کے علاوہ بھی دہشت گردوں کو متعدد بار سہولت کاری فراہم کرتا رہا ہے۔ملزم کا گھر اور مدرسہ دہشت گردوں کی سہولت کاری، خود کش جیکٹ بنانے اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے،ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…