اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹر وے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کر دیے ہیں، اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کر دیے گئے ہیں، وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹر وے اور ائیرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں، شر پسند عناصر کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کیے جائیں گے، پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شر پسند عناصر کے خلاف اطلاع پکار 15 پر دیں۔