بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان پاکستانی عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں، برطانوی رکن پارلیمنٹ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے عمران خان کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ عمران خان کی انتشار انگیز سیاست نے سیلاب اور مہنگائی کے اسے پاکستانیوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، پاکستانی اس سے بہتری کے مستحق ہیں۔خالد محمود نے کہا کہ پاکستان

جس سمت پر جارہا ہے اس پر بہت تشویش ہے اور یہ زیادہ تر عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہے۔ عمران دور میں معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی۔انہوں نے خط میں لکھا کہ جمہوریت کی خدمت یہ نہیں کہ کوئی خود کو قیادت کا واحد اہل شخص تصور کرے۔ جمہوریت میں آئین کی پاسداری اور جمہوری اصولوں کا خیال کیا جاتا ہے۔خالد محمود نے اپنے خط میں لکھا کہ میں متفق ہوں کہ سیاست میں فوج کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، فوج کوانفرادی یا ادارہ کی حیثیت سینشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔خالد محمود نے مزید اپنے خط میں لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ افراد متاثر ہیں اور عمران خان کو الیکشن کی فکر ہے، جمہوریت کا مطلب ہی یہی ہے کہ حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ برطانیہ میں حکمراں جماعت نے بورس جانسن اور لزٹرس کو ہٹایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…