جمعہ‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2024 

بھارت کی جیت کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں انڈیا نے چار میں سے تین میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تین میچز میں پانچ پوائنٹس ہیں۔

پاکستان ٹیم 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ جمعرات کو جنوبی افریقا سے سڈنی میں کھیلے گا اور یہ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ جنوبی افریقا کے 5 اور انڈیا کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔ گروپ کے آخری میچز اتوار کو ہوں گے جس میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز، بھارتی ٹیم زمبابوے اور پاکستانی ٹیم بنگلا دیش سے مقابلہ کریگی۔بھارت اور جنوبی افریقا کے کیلئے آخری میچز آسان ہیں اور اگر کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو بھارت کے 8 اور جنوبی افریقا کے 7 پوائنٹس ہوجائیں گے اور اس صورت میں پاکستان بنگلہ دیش سے جیت بھی گیا تو اگلے راونڈ تک نہیں پہنچ پائے گا کیونکہ اس کے پوائنٹس 6 ہی رہیں گے۔پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ بھارت یا جنوبی افریقا اپنا آخری میچ ہارے مگر اس سے پہلے پاکستان کو اپنے دونوں میچز جیتنا ہونگے۔ پاکستان کیلئے ایک صورتحال یہ بھی نکل سکتی ہے کہ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا میچ واش ا?ؤٹ ہوجائے ایسے میں جنوبی افریقا کے پوائنٹس 6 رہیں گے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ 2.722 اس وقت پاکستان کے 0.765 سے کافی بہتر ہے۔ اس صورت میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ، جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد ہونا ہے جس سے پاکستان کو اپنے نیٹ رن ریٹ کے ہدف کا اندازہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ایڈیلیڈ میں موسم صاف رہیگا جس کا مطلب یہ ہے کہ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور مکمل میچ کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ اگر پاکستان جنوبی افریقا سے نہیں جیتتا تو پھر اگر مگر کا کھیل نہیں رہ پائے گا۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…