جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید پس پردہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات سے لاعلم نکلے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ہم کسی فوج سے ٹکرانا نہیں چاہتے، رینجرز کے بارے میں سوالیہ نشان ہے؟، رینجرز عمارتوں میں رہیں اور عمارتوں کی حفاظت کریں،کسی کا باپ بھی لال حویلی خالی نہیں کراسکتا، لا ل حویلی انقلابی ہیڈ کوارٹر ہے، راولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال ہوگا،

معلوم نہیں بیک ڈور مذاکرات ہورہے ہیں یا نہیں ،بات چیت سے مسئلہ حل ہو جائے تو اچھی بات ہے، ریڈ زون کو لال حویلی تک لے آئولانگ مارچ ضرور اسلام آباد پہنچے گا۔لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ عمران خان کا لانگ مارچ جمعہ کو راولپنڈی پہنچ رہا ہے، سارے شہر کی مساجد سے لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تین بسیں لال حویلی کیا کرنے آئی تھیں؟ ہم لڑائی جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں، ہم نے دو مرتبہ جیلیں دیکھی ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں، لاہور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں کے مشکور ہیں، ایسے کیسز ہمارے خلاف نکل رہے ہیں جہاں ہم موجود بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، ہمارا مطالبہ چھوٹا سا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، ہم صلاح و صفائی کے ساتھ نئے الیکشن کی تاریخ چاہتے ہیں، ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں اور بدامنی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو کہتا ہوں کہ ریڈ زون لال حویلی تک لے آو، ایک ہزار کنٹینر لگا دو تاہم لانگ مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا، جو نسلی اور اصلی ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، راولپنڈی میں انتظامات کیلئے واپس آیا ہوں، ہمیں صرف الیکشن چاہئیں ، جو مرضی لاکر بٹھا دیں، جو جذبہ لاہور سے دیکھ کر آرہا ہوں وہ مثالی ہے، 13 جماعتوں کا ملبہ انھی کے سر پر گر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کراسکتا، متعدد مرتبہ یہ کوشش کرچکے ہیں،لال حویلی انقلابی ہیڈ کوارٹر ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم کسی فوج سے ٹکرانا نہیں چاہتے، رینجرز کے بارے میں سوالیہ نشان ہے، رینجرز عمارتوں میں رہیں اور عمارتوں کی حفاظت کریں، میں کئی برس سے جھوٹ نہیں بول رہا، اسٹیبلیشمنٹ نے مجھے کوئی دھمکی نہیں دی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…