جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مرید کے میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب افسوسناک واقعہ ، متعدد افراد شدید زخمی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے،لاہور ( این این آئی، آن لائن)مریدکے میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب انڈر پاس کی فائبر والی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کا مارچ مریدکے پہنچنے پر

عمران خان نے اپنے کنٹینر پر خطاب کیا، اس دوران لوگ تنگ جگہ کی وجہ سے فلائی اوور پرموجود تھے۔عمران خان کے کنٹینر کے قریب ایک فلائی اوور کی فائبر والی چھت گرنے سے ایلیٹ فورس کے اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایلیٹ پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے جبکہ پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ نے ملک کے سیاسی مستقبل کا تعین کر دیا ہے ، عوام عام انتخابات کی حتمی تاریخ لینے کیلئے عمران خان کی قیادت میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،تحریک انصاف وزیر انتشار کی گیدڑ بھبکھیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گی ۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے پی ڈی ایم ٹولہ دبک کر بیٹھ گیا ہے اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، امپورٹڈ ٹولہ کی یہ بھول ہے کہ وہ کمیٹیوں کے کھیل میں الجھا کر ہمیں اپنے اصل مقاصد سے ہٹا سکتے ہیں ۔ عوام پر عزم ہیں کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…