بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو توسیع دیدی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں لانگ مارچ اور دھرنے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم عدالتی حکم کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت یا کارکنان

ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکتے۔گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 26 سال سے سیاست میں ہوں، ہم سے زیادہ کسی نے احتجاج نہیں کیا ہوگا، 120 دن کا دھرنا دیا، تاریخ ہے ہم ہمیشہ پرامن، آئین اور قانون کے اندر رہ کر احتجاج کرتے ہیں، عدالت نے جو لائنز دیں ان پر رہیں گے، ریڈ زون میں نہیں جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیر پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے، جہاں حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔حکومت کی جانب سے زیڈ زون میں زیرو پوائنٹ تک کا علاقہ، فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ، بری امام اور ففتھ ایونیو شامل کئے گئے، ان تمام علاقوں کو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ریڈ زون کا حصہ قرار دئیے گئے تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور توسیع شدہ علاقے میں بھِی ریلی ،جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…