بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سنیل گواسکر بھی پاکستانی ٹیم کی سلیکشن پربول پڑے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید کی ہے۔سنیل گواسکر نے ایک ٹی وی پروگرام میں پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز

کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز بنا رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں۔سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کر سکتا ہو اور دو شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں، وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے، اس میں ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس تو وسیم کی صورت میں ہاردیک پانڈیا جیسا کھلاڑی ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف وسیم جونیئر کو نہیں کھلایا 2 اسپنرز کھلا دیے یہ سڈنی میں تو ٹھیک ہے لیکن دوسرے اسٹیڈیمز میں نہیں۔انہوں نے پاکستان ٹیم کے لیے یہ بھی کہا کہ آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…