منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

لانگ مارچ کے شرکا کو کمرہ دینے والے ہوٹل مالکان کی شامت اسلام آباد پولیس نے بڑا حکمنامہ جاری کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(این این آئی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں اور گیس ہائوسز پرلانگ مارچ کے شرکا کو کمرے دینے پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کیلئے حکم نامہ جاری کیا کہ کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہائوس لانگ مارچ کے شرکاء کو کمرے نہیں دے گا۔

پولیس نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی چیکنگ ہوگی، اگر لانگ مارچ میں شریک شخص کو ہوٹل کا کمرہ دیا گیا تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔دوسری جانبپاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں لانگ مارچ کے دوران عوام کے مطلوبہ تعداد میں نہ نکلنے اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے پر پارٹی رہنمائوں میں شدید تکرار ہوگئی اور عمران خان کا کنٹینر پارٹی رہنمائوں کی لڑائی کا اکھاڑا بن گیا۔ لاہور پارٹی کی تنظیم، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے مطلوبہ تعداد میں عوام کو نہ لانے پر اسد عمر آگ بگولہ ہوگئے اور کھری کھری سنادیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب کنٹینر پر عمران خان کی موجودگی میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اسلام آباد سے ایم این اے علی اعوان پر برس پڑے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی بیچ بچاؤ کی کوشش کی تاہم اسد عمر کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا۔ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی دیگر مرکزی راہنماؤں کے ہمراہ بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دئیے۔

علی اعوان نے وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی تو اسد عمر نے انہیں دھکے سے پیچھے دھکیل دیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑا پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی طرف سے حلف کے مطابق مطلوبہ لوگ نہ لانے پر ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر یونین کونسل سے 150 افراد کو لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم ایسا عملی طور پر نہ ہو سکا۔

لبرٹی چوک لاہور سے جس مارچ کے صبح 11 بجے نکلنے کا اعلان کیا گیا تھا وہ سہہ پہر کے آخری ایک مختصر تقریر پر ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ’’سائینٹیفک ایپ‘‘بھی تیار کی تھی جس میں ہر یونین کونسل اور وارڈ سے عوام کو لانے، آنے والے افراد کے شناختی کارڈ اور پتے درج کئے گئے تھے۔ اسی ایپ میں جیوفنسنگ اور جیو ٹیگنگ کے فیچرز بھی دئیے گئے تھے۔ اس ایپ کے ذریعے مارچ میں آنے والے افراد کی لوکیشن کا پتہ چلنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن یہ ایپ بھی عین موقع پر دھوکہ دے گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…