ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ایوریج لوگوں کھیلائیں گے تو نتیجہ بھی ایوریج ہی ہوگا،شعیب اختر

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے کے خلاف شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان اور سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

بابراعظم ایک برے کپتان ہیں، میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ایوریج پلئیرز کے ساتھ ایوریج نتیجہ ہی نکلتا ہے جو نظر آرہا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ آج کے میچ کے بعد میں بہت زیادہ اداس ہوں، آپ لوگ زمبابوے سے بھی ہار گئے ہیں۔ دنیا بھر کا میڈیا ہمیں دیکھنا پڑتا ہے، کتنی بار کہہ کہہ کر تھک گیا کہ بابراعظم اوپننگ کے بجائے ون ڈان آئے لیکن سمجھ ہی نہیں آتی۔ اوپننگ میں جارحانہ کھیل پیش کرنے والے بلے بازوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آپ سوچیں گے ایسا ہوجائے ویسا ہوجائے، اب آپ سیمی فائنل میں کوالیفائی بھی بہت مشکل سے کریں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کہہ رہے تھے کہ سپورٹ کریں ہم کررہے ہیں لیکن کس برانڈ کی کرکٹ کھیلی جارہی ہے؟۔واضح رہے کہ پاکستان سپر 12 مرحلے میں اپنا اگلا میچ اتوار کو ہالینڈ سے کھیلے گا تاہم اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی ورلڈکپ مہم بھی اختتام پذیر ہوجائے گی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…