نیویارک(این این آئی) چھ ہفتوں سے ایران میں خونی مظاہرے جاری ہیں، عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ ایرانی فورسز نے 8 مظاہرین کو قتل کرڈالا۔ بدھ کے روز مہسا امینی کی موت کو 40 روز مکمل ہوئے تھے اور ایران بھر میں احتجاج میں شدت آگئی تھی۔ ایرانی سکیورٹی نے ان مظاہروں کو کچلنے کیلئے ایک مرتبہ پھر مظاہرین کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایرانی فورسز کی کی کارروائیوں کی مذمت کی اور آتشیح اسلحہ کے غیر قانونی استعمال کو قابل مذمت قرار دیا۔حجاب نہ کرنے پر پولیس نے مہسا امینی کو گرفتار کیا اور تین روز بعد 16 ستمبر کو حراست میں ہی مہسا کی پراسرار موت ہوگئی۔ مہسا کی موت کے 40 روز مکمل ہونے کے خونی دن مکمل ہونے بعد دوبارہ مظاہروں میں غم و غصہ زیادہ نظر آیا ۔