بہاولپور ( این این آئی) بہاولپورکے علاقے حاصل پور میں اسپتال منتقل کرنے کے دوران ریسکیو کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ریسکیو ٹیم نے خاتون اہلکار کی مدد سے پیشہ وارانہ طریقے سے خاتون کی ایمبولینس میں ڈلیوری کرائی جبکہ ریسکیو ٹیم کو کال ڈلیوری کے عین وقت کی گئی تھی۔ریسکیو ٹیم نے خاتون کو فوری ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن عین ڈلیوری کے وقت کی جانے والی کال پر ریسکیو نے خاتون کی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں بحفاظت ڈلیوری کرادی۔ریسکیو کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں اور دونوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ خاتون کے اہل خانہ کا ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔