پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

لانگ مارچ سے ملک کو فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ نقصان ہو گا،پاکستان اکانومی واچ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ الٹا نقصان ہو گا۔ مارچ کے منتظمین کنفیوز ہیں اور انکے اہداف واضع نہیں ہیں اس لئے یہ ایک لاحاصل مشقت ہو گی۔

فوری الیکشن کا مطالبہ ملک کے خلاف ایک سازش ہے جس سے ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ غیر مستحکم حکومت ملک میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں لا سکتی اس لئے موجودہ حکومت کا چلنا ہی بہتر آپشن ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کے فیصلے سے پتہ چلتا ہے کہ بیک ڈور مزاکرات اور پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے مابین کمپرومائیزکی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے اور اپنا موقف نرم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک سیاستدان کا خیال ہے کہ پاکستان پر حکومت کرنا صرف انکا حق ہے ۔ وہ یہ بھی بھول چکے ہیں کہ وہ برسر اقتدار آئے نہیں تھے بلکہ انھیں لایا گیا تھا اور انکے اپنے کارناموں کی وجہ سے انھیں فارغ بھی کر دیا گیا جس کے بعد سے وہ اس سچائی کو قبول کرنے کے بجائے ملک کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر مغل نے کہا کہ اس وقت معیشت کی حالت پتلی ہے، پاکستان کی درجہ بندی مسلسل گر رہی ہے، کمرشل مارکیٹ سے کوئی قرض دینے کو تیار نہیں ہے، سرمایہ کاری بند ہے اور سیاسی عدم استحکام عروج پر ہے۔ ان حالات میں الیکشن ملک کو دیوالیہ کر دے گا جس کے بعد احتجاج کرنے والے پشیمان ہونگے اور انکا لیڈر بیرون ملک چلا جائے گا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مظاہرین کو کسی قیمت پر اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دے کیونکہ یہ آزادی کا نہیں بلکہ اقتصادی تباہی کامارچ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…