ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی حکام نے مہسا امینی کے اہل خانہ کوگھر میں نظربند کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایرانی حکام نے مہسا امینی کے اہل خانہ کو ان کے آبائی شہرسقز میں واقع گھرمیں نظربند کردیا ہے۔مہسا امینی کے ایک کزن عرفان مرتضائی نے بات چیت میں ان کے اہل خانہ کی نظربندی کی کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم ایرانی حکام کو سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں

مہسا امینی کی ہلاکت کا ذمہ دار قراردیتے ہیں۔سوشل میڈیا پرشیئرکی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امینی کی پولیس حراست میں موت کے 40 دن مکمل ہونے کے موقع پربدھ کوان کے آبائی شہرسقز اور ایران کے دیگر حصوں میں مظاہرے کیے گئے۔ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مبینہ طورپراس قبرستان میں جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ کی جہاں مہسا امینی مدفون ہیں۔ایران میں 16 ستمبرکو 22 سالہ مہسا امینی کی تہران میں اخلاقی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں اور یہ نظام مخالف مکمل احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوچکے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کریک ڈان میں 200 سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے ملک بھر سے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔یہ مظاہرے 1979میں برپاشدہ انقلاب کے بعد سے ایران کی مذہبی قیادت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔مظاہرین حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں اور ایرانی حکام کے لیے سب سے زیادہ تشویش کا یہ پہلو ہے کہ اس احتجاجی تحریک میں خواتین پیش پیش ہیں اور وہ اپنے سرپوش ریلیوں میں سرعام اتار کراحتجاج کررہی ہیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…