نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 7 ماہ سے اسپتال میں بیہوش پڑی خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے مقامی اسپتال میں ایک 23 سالہ خاتون جو تقریبا 7 ماہ سے اسپتال میں بے ہوش پڑی تھی نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق نومولود بچی بلکل صحتمند ہے تاہم بچی کی ماں ابھی تک بیہوش ہے، وہ آنکھیں کھولتی ہے لیکن کسی حکم پر عمل نہیں کرتی۔مذکورہ خاتون31 مارچ کو اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جس میں اسکے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔