اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر رضا ربانی نے صدر عارف علوی کا مواخذہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے سیاسی جماعت اورفوجی اسٹبلشمنٹ کے مذاکرات کا حصہ بن کر اپنے دفتر کی غیرجانبداری کی خلاف ورزی کی۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہاکہ صدر عارف علوی نے سیاسی جماعت اورفوجی اسٹبلشمنٹ کے مذاکرات کا حصہ بن کر اپنے دفتر کی غیرجانبداری کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ صدر مخصوص سیاسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کیلئے فریق بنے، اپنے عہدے کی غیرجانب داری کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزیوں پر پاکستان کے صدر کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔