اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم نومبر سے ردو بدل کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کمی ہو سکتی ہے، دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 70 پیسے اضافے کا خدشہ ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔