اسلام آباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزم کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا جسے ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔