کراچی(این این آئی)قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ برین ہیمبرج سے انتقال کرگئے۔ لیاری سے تعلق رکھنے والیعلی نواز بلوچ کو گزشتہ ہفتے برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد وہ انتقال کرگئے ہیں، مرحوم علی نواز نے کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔سابق کپتان علی نواز بلوچ اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے مشہور تھے، وہ دبئی کلب سے بھی فٹبال کھیل چکے تھے ، انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچنگ بھی حاصل کی تھی۔