اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کا لانگ مارچ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو براہ راست کوریج سے روک دیا،ٹی وی چینلز ریکارڈ شدہ تقاریر نشر کرسکتے ہیں،پیمرا اعلامیہ کے مطابق ٹی وی چینلز کی براہ راست کوریج اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ۔ پیمرا کی ہدایت کے باوجود صرف پانچ چینلز نے تاخیر کرکے کوریج کا نظام لگانے کا جواب دیا۔ پیمرا اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا کی ہدایت کے باوجود بعض چینلز نے نہ صرف پی ٹی آئی قائدین کی براہ راست کوریج دکھائی ہے بلکہ اداروں کیخلاف نامناسب الفاظ بھی چلائے ہیں اس لئے اب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی براہ راست کوریج پر پابندی لگادی گئی ہے۔