لاہور (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورز کرانے جارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائیگا، عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہے ہیں، آئندہ جمعہ کو لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے،غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے۔