اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کی تیاری مکمل کرلی، پولیس کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 13 ہزار 86 افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے،
دو ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی، 11 ایس پی نگرانی کریں گے اور 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 190 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ 4 ہزار 265 ایف سی، 3 ہزار 600 رینجرز اور جبکہ سندھ پولیس کے ایک ہزار 22 افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے، مزید تیاریوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ 616 آنسو گیس گن اور 50 ہزار 50 شیل، 611 بارہ بور گن اور 36 ہزار 700 رانڈ فراہم کر دیے گئے ہیں، اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ 2 ہزار 430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ پولیس کو 17 پیپر بال گنز اور چار ہزار پیپر بالز فراہم کر دیے گئے ہیں اور تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔