ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہم ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کیس ماتحت عدالت کو بھیج دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کا کیس ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کیس کی سماعت کی۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے ایڈوکیٹ احمد اویس عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہو گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اگر یہ بیان دیں گے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتارنہیں کرنا تو کیس ابھی ختم کر دیتے ہیں ورنہ جواب دینا ہو گا، غلط بیانی پر دیکھیں گے کہ آپ کیسے ڈی جی اینٹی کرپشن رہ سکتے ہیں، سیاست دانوں کو اپنی لڑائیاں خود لڑنے دیں، ادارے کسی کا ٹول نہ بنیں۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ادارہ سیاسی ٹول بن چکا ہے، ایک آتا ہے مقدمہ بناتا ہے دوسرا کوئی آتا ہے مقدمہ خارج کرتا ہے، آپ نے رانا ثناء اللہ کے خلاف غلط بیانی کرکے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے، عدالت کو بتائیں آپ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے جس پر جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ آپ نے یہ معاملہ آسانی سے حل کر دیا۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے ریمارکس کے بعد رانا ثناء اللہ کی درخواست نمٹاتے ہوئے ماتحت عدالت کو کیس بھیج دیا۔عدالت نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی جزا و سزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی، درخواست گزار بریت کیلئے 249 اے کی درخواست ٹرائل کورٹ میں دائر کر سکتا ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…