لاہور(این این آئی)سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی پر ذمہ داری عائد ہوتی کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی عوام کی جان و مال کا خیال رکھیں۔