ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

وزارت داخلہ کا صوبائی حکومتوں کو خط، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے خط لکھ کر لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ لکھے گئے خط کے متن کے مطابق کسی کو زبردستی طاقت کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزارت داخلہ نے تمام صوبوں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو خط لکھا جس میں کہاگیاکہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ خط میں کہاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 148 (1) کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 149 (4)کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے،تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں۔خط میں کہاگیاکہ تمام سرکاری ملازمین آئین کے تحت فرائض سرانجام دینے کے پابند ہیں،کسی حکومتی ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خط میں کہاگیاکہ کسی قیمت پر ریاستی آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیں ہو گی،صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کو لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔ خط میں کہاگیاکہ لانگ مارچ میں صوبائی حکومتیں آئیں اور قانون کے مطابق عمل درآمد کریں،پی ٹی آئی نے 28 اکتوبر کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…