بیجنگ (این این آئی )عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر چین کے مختلف شہروں میں پابندیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں تیسرے روز ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں عمارتیں سیل جبکہ کئی علاقوں میں لاک ڈان نافذ کر دیا گیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق گوانگزہو میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر متعدد علاقے سیل، تفریحی مقامات بند کر دیے گئے ہیں۔