اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق کرکٹر معین خان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی آئی سی سی رولز جانتے تھے اس لیے بولڈ پر رنز بناکر فائدہ اٹھایا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھاکہ آج ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین میچ ہوا ہے، پریشر دونوں ٹیموں پر تھا۔ان کا کہنا تھاکہ شاہین کے بدلے حارث یا نواز سے اوور کرانا چاہیے تھا، آئی سی سی رولز کے مطابق فیلڈ امپائر نو بال پرتھرڈ امپائر کے فیصلے کا انتظار کرتا ہے، آئی سی سی رولز کے مطابق بولڈ ہونے پر رنز بناسکتے ہیں، شاید ویرات کوہلی اس کو جانتے تھے اس لیے اس سے فائدہ اٹھایا۔