اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق حال ہی میں ریڈیو پورٹل ‘کنیکٹ ایف ایم کینیڈا میں گفتگو کرتے ہوئے سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ‘یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص سے میں تعلقات بڑھاتی وہ شادی شدہ ہے۔سونم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ‘وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہیں ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں۔انہوں نے مزید کہا ‘یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی