پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے امریکی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بریفنگ کے دوران پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم کی نااہلی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے سوال پر جواب میں کہا

کہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کر سکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کر سکتے۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ نے ارشد شریف کیس کی صاف تفتیش و تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کینیا حکومت پر زور دیتے ہیں کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظرِ عام پر ابھی تک نہیں آئیں۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا صحافیوں کو بلا خوف کام کرنے کے حق میں ہے، صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، آزادی اظہار و آزادی صحافت کے حامی ہیں، آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ حقِ آزادی رائے دبانے والی حکومتوں کے خلاف ایکشن بھی لیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…