سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمت بھی سامنے آگئی
کراچی(آن لائن)نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ انٹربینک میںسستا ہوگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کوبھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 224.90روپے پر بدستور برقرار رہی۔پیرکوانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت
فروخت 221 روپے سے کم ہو کر220.50روپے ہو گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 4 روپے کی کمی ہوئی
جس سے یوروکی قیمت فروخت 224.90روپے سے بڑھ کر 220.90روپے ہو گئی۔ اسی طرح40پیسے کمی سے
برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت 254.20روپے سے بڑھ کر253.80روپے پر جا پہنچی۔
سعودی عرب ریال کی قیمت فروخت59.70روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت63.00روپے رہی