اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قوم کا ہیروارشد شریف ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن کا نیروبی پولیس نے گولی ما کر قتل کر دیا ۔ اس حوالے سے صابر شاکر نے کہا ہے کہ ارشد شریف صاحب کو گولی مار کے کینیا میں شہید کر دیا گیا۔
ارشد شریف کے چاہنے والے ری ٹویٹ کریں اور اس ٹرینڈ میں شامل ہو کر جو آج تحسین پیش کریں۔قوم کا ہیرو اس وقت پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کو ابھی تک تین لاکھ سے زائد افراد نے ری ٹویٹ کیا ہے ۔ دوسری جانب سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عارف علوی سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے گئے ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا ارشد شریف کی موت پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے۔عارف علوی نے ارشد شریف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ ان کے فیملی اور فالوورز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘۔وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کی المناک موت کی افسوسناک خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی ارشد شریف کی انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ ارشد شریف کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا ناقابل یقین واقعہ انتہائی صدمے کا باعث ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صحافی ارشد شریف کا قتل پاکستان کی صحافی برادری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر ان کے ورثاء� ، صحافی برادری اور ان کے مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔
انہوںنے کہاکہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے میں وزارت خارجہ کینیا کے حکام سے رابطے میں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صحافی ارشد شریف کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہاراہل خانہ کیساتھ تعزیت کااظہار کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کینیا میں ارشدشریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے،واقعہ سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ نیروبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ ارشد شریف معاملے میں مکمل معاونت کررہا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے معروف اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سید امین الحق نے کہاکہ اینکر پرسن ارشد شریف کی اچانک موت کی خبر نے افسردہ کردیا، ارشد شریف کے اہل خانہ اور صحافی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دعا ہے پروردگار مرحوم کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے سینئر صحافی ارشد شریف کے حادثے میں جان بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ سینئر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ اہلِ خانہ سیہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔شازیہ مری نے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمت کی اور کہاکہ صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا ،آصف علی زرداری نے ارشد شریف کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ اسد عمر نے کہاکہ ارشد شریف کی موت کی خبر سن کر بہت صدمہ ہوا،اللہ جنت نصیب کرے۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ
نامور اور معروف اینکرپرسن ارشد شریف کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ارشد شریف کی شہادت پوری صحافت اور قوم کے لئے بڑا صدمہ ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ صدمے کے لمحات میں ان خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتاہوں اور غم میںبرابر کے شریک ہوں۔ وفاقی زیر خورشید شاہ نے کہاکہ ارشد شریف کی اچانک رحلت پر دلی افسوس ہوا،
اللہ تعالی ارشد شریف کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کریں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ صحافت کیلئے طویل مدت خدمات سرانجام دیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی خبر پر دل خون لہو لہو ہے، ظلم حد پار کر گیا ہے !پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا سارا قصور تو ارشد کا اپنا تھا، بے ضمیروں کی بستی میں ضمیر جھنجھوڑ رہا تھا۔ اب ہم سب ٹوئٹر پر شور مچائیں گے،
پھر چار دن بعد ارشد کی ماں ہوگی سناٹا ہو گا اور ارشد کی دیوار پر لگی تصویر۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ صحافی ارشد شریف کے کینیا میں مبینہ طور پر قتل کے واقعے کا سن کر دلی دکھ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ارشد شریف کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ارشد شریف کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔