بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

آف لوڈ اور گرفتار افغانیوں کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تحقیقات میں چشم کشا انکشافات حاصل کیے ہیں ۔

روزنامہ جنگ میں اسد ابن حسن کی خبر کے مطابق گرفتار ملزمان نے بتایا کہ ان کے والدین کا تعلق افغانستان سے تھا اور وہ غیر قانونی طریقے سے چمن بارڈر کراس کرکے کوئٹہ میں رہائش پذیر ہوگئے۔ محمد کریم عجب زئی 1992ء میں غیر قانونی طور پر کوئٹہ آیا، اس نے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا اور سعودی عرب چلا گیا اور اس کے پاسپورٹ کی بار بار تجدید ہوتی رہی اور وہ دوسرے ملزم عبدالصمد کو ترکیہ لے کر جارہا تھا۔ ملزم عبدالصمد کی دستاویزات سے انکشاف ہوا کہ اس نے ایک ایجنٹ کے ذریعے 24مارچ 2022ء کو پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا اور پھر اسی ایجنٹ نے صرف 15یوم بعد 13اپریل 2022ء کو پاکستانی پاسپورٹ بنوا دیا۔ دونوں ملزمان وزٹ ویزا پر جارہے تھے مگر ایجنٹ نے بھاری رقوم کے عوض ان کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کو ترکیہ میں نوکری دلوا دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…