بھارت کے خلاف میچ، نسیم شاہ نے بھی واضح کر دیا
میلبرن(این این آئی)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا پریشر والا گیم ہوتا ہے ۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایک انٹرویومیں کہاکہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا پریشر والا گیم ہوتا ہے اور کوشش یہی ہے کہ ہم جس طرح کھیلتے آ رہے ہیں اس طرح اچھا کھیلیں۔بھارتی ٹیم کے روہت شرما،
سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی کو ٹارگٹ کرنے سے متعلق سوال پر نسیم شاہ نے کہاکہ ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ وکٹ ملے تاہم میچ کی
صورتحال کے حساب سے آپ جتنے بڑے کھلاڑی کو آٹ کرتے ہیں اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق مخالف بیٹر کو آٹ کرتے ہیں
تو وہ وکٹ سب سے اہم ہوتی ہے۔نسیم شاہ نے کہاکہ بھارت کے خلاف میچ میں یہی ہدف ہے کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو وکٹ لیکر دوں۔