دوران پرواز خاتون مسافر کی طبیعت بگڑ گئی
کراچی(این این آئی)دوران پرواز خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکش ایئر لائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق استنبول سے بینکاک جانیوالی ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 68 میں دوران پرواز خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔س پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے فوری رابطہ کیا اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی سے طیارے کی
کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ایئر ٹریفک کنٹرولرکی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا،
طیارہ بلوچستان کی حدود قلات سے گزر رہا تھا۔لینڈنگ سے قبل ڈاکٹرز اور ایمبولنس طلب کرلی گئی تھی، خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جہاز کو اتارا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کو طبی امداد دینے کے بعد پرواز کو دوبارہ روانگی کی اجازت دے دی گئی۔