پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بابر سےکہہ دیا کہ ورلڈکپ لیکر آنےکے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کی بدولت اچھے کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے۔  بابر سےکہہ دیا کہ ورلڈکپ لیکر آنےکے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آئیڈیل تو یہی ہے کہ پی ایس ایل کی ایمرجنگ کیٹیگری میں پی جے ایل کے کھلاڑی منتخب ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں انہیں موقع نہیں بھی دیا جاتا تو ان کے پاس کئی ایک مواقع ہیں، انڈر 19سیریز کے علاوہ انڈر 19ورلڈ کپ کھیلیں گے اور فرسٹ کلاس الگ کیریئر ہے، میں کہتا ہوں کہ اب اگر دس سال کے بچے نے بھی کرکٹ کو پروفیشن بنانا ہے تو اس کے پاس کئی آپشنز ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کو دو تین سال دیں یہ ورلڈ کلاس پروڈکٹ پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی جے ایل دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی لیگ ہے، جس کا مقصد بچوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا تھا تا کہ وہ ایک دوسرے سے سیکھیں، نوجوان کھلاڑیوں کو پریشر میں کھیلنے کی عادت پڑے گی تو ان کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کے دو تین بیٹرز ایسے ہیں جو جلد پاکستان کی نمائندگی کریں گے، بولنگ میں بھی ٹیلنٹ ہے، مڈل آرڈر میں مسائل ہیں، مڈل آرڈر کو پتہ نہیں کیا نظر لگی ہوئی ہے، وہ بھی جلد سیکھ جائیں گے، پہلا سال مشکل ہوتا ہے۔میں نے پی جے ایل کروانے کا خواب بہت دیر پہلے دیکھا تھا جس کوآج اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ پاکستان جونیئر لیگ کی بدولت اچھے کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے

، پاکستان جونیئر لیگ سے جہاں بچوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ ملا وہاں دنیا بھر سے آئے دیگر کرکٹ بورڈز کے بچوں کے ساتھ مل کر ہمارے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ کے آئندہ آڈیشنزلاہور سمیت دیگر شہروں میں کروائے جائیں گے تاکہ کرکٹ فینز بچوں کے سنسنی خیز میچز لائیو اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…