پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پرویز الہٰی عمران کیساتھ نہیں ہوں گے، خواجہ آصف کا حیران کن انکشاف

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ شروع ہو چکی ہے، پرویز الہٰی عمران کیساتھ نہیں ہوں گے،پہلے عمران خان کو پرویز الٰہی کا خیال رکھنا چاہیے، وہ کسی اور طرف نہ چلے جائیں۔

پریس کانفرنس کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، ڈیڑھ 2 ماہ کی بات ہے، ساری چیزیں واضح ہو کر سامنے آجائیں گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ قانون و آئین کے تحت اگلے ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہو گی، آئین اور قانون کے مطابق تین سال بعد چیف کی تقرری کا وقت آتا ہے اور ہر چیز آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ فیٹف کے معاملے پر قانون سازی میں کچھ چیزیں نیب قوانین سے بھی زیادہ سخت تھیں، گرے لسٹ سے نکلنے میں پاک افواج کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔انہوںنے کہاکہ 4ماہ قبل وزیر اعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی ذمے دار ی مجھے سونپی گئی، اس کمیٹی نے اپنی سفارشات حکومت کو بھجوا دیں، کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانے سے تحفہ نہیں لے سکتا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا، عمران خان کا اپنا بیان ہے جس کے خلاف فیصلہ آتا ہے اس نے کچھ تو کیا ہوتا ہے، گزشتہ روز اگر احتجاج قابل ذکر ہوتا تو شام کو کال آف نہیں کرتے، افراد ریڈ لائن نہیں ہو سکتے، قانونی ادارے ریڈ لائن ہیں۔وفاقی وزیر نے پیشگوئی کی کہ آنے والے دنوں میں نئے الائنسز بنیں گے، آئندہ چند دنوں میں آنے والے حالات پر عمران خان کو دھیان رکھنا چاہیے، ان کی صفوں میں توڑ پھوڑ شروع ہو گئی، عمران کا یہ خیال ہے کہ حالات ان کے مطابق ہی رہیں گے ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے جھوٹ کے بعد جھوٹ کا سہارا لیا ہے اب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، جس طرح وہ آسرا ڈھونڈتے رہے اس کی بھی گنجائش نہیں،

عمران خان پبلک میں کچھ زبان بولتے ہیں اور صدر علوی کے ذریعے منتیں کرتے ہیں، کبھی تین ماہ کی اور کبھی 6 ماہ کی توسیع کی بات کرتے ہیں، پھر کہتے ہیں فلاں بندہ نہ ہو، باقی جس کو مرضی ہو چیف بنا دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…