غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے ،شیخ رشید کے دعوے پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل آگیا

22  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد،راولپنڈی (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے کہاہے کہ شیخ رشید احمد صاحب کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات راولپنڈی میں کسی سیاسی راہنما یا ورکر کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا۔انہوںنے کہاکہ نہ ہی یہ

سیاسی راہنما کسی سیاسی احتجاج کا حصّہ دکھائی دیئے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد پولیس اپنے خلاف کئے جانے والی غلط بیانی کے بارے میں قانونی اقدامات اٹھانے کا حق رکھتی ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات میں اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پرچھاپہ مارا، میں لال حویلی میں تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رات ساڑھے 12بجے اسلام آباد پولیس نے میرے اسلام آباد گھرپرریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ ڈار کی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے کم کرکے ٹرپل پلس سی دوسری بار گری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ نیب کے ترمیمی آرڈیننس پرفیصلے کی منتظر ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے پر ہوگا یا میز پر 30نومبر سے پہلے ہوگا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان حکومت اوراداروں کو جاتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ،سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے، یہ مبہم ہے سقم ہے اورغیرآئینی ہے، جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…