لاہور( این این آئی)بینکنگ جرائم کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے بانی رہنماحامد زمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے بعد از گرفتاری ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے 10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا ۔۔حامد زمان کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے اور موقف اپنایا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کا الزام غلط ہے ،تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس موجود ہے ،ملزم سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی ۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر منعم بشیر نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔