ڈیرہ اسماعیل خان( این این آئی)کینیڈا سے چند روز قبل واپس پاکستان آنے والے ڈاکٹر کی لاش گھر کے واش روم سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق کینیڈا میں رہائش پزیر پاکستانی ڈاکٹر ذوالفقار عالم خان چند روز قبل ہی اپنے آبائی علاقے محلہ قصبان آئے تھے اور اپنے گھر میں اکیلے رہ رہے تھے۔پولیس کے مطابق کسی قسم کا رابطہ نہ ہونے پر محلہ داروں نے ڈاکٹر ذوالفقار کے بھتیجے کو اطلاع دی اور جب گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر گئے تو واش روم سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق متوفی ڈاکٹر کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیر ہے، واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اہلخانہ کے وطن واپس پہنچنے کے بعد باقی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔