پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستان سر فہرست

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 1444ھ کے آغاز سے اب تک دنیا کے 176 ممالک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو 20 لاکھ سے زائد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔قومی کمیٹی برائے حج،

عمرہ اور وزٹ ہانی العمیری نے انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ تقریبا 150 کمپنیاں اور عمرہ ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائی کے دوران آرام، سکون، سلامتی اور حفاظت سمیت انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، عراق، ترکی، پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور آذربائیجان جیسے ممالک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سب سے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ادھر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ موجودہ سال 1444ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد حرام میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور جانے کا شرف حاصل کرنے والوں کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…