منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے نا اہلی کے فیصلے کیخلاف اہم اعلان کر دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے اور ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہاکہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے،

25 مئی کو پولیس نے بے گناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف اور شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ کبھی اتنے بڑے جلسے پاکستان میں نہیں ہوئے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا رزلٹ کیا آنا ہے، رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے، تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے ، نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔عمران خان نے کہاکہ میری جتنی بھی زندگی ہے ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، الیکشن کمیشن مافیا کا حصہ ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کردیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ملک کا وزیراعظم اور وزرا کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارت تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس میں ایک چیز غیرقانونی نہیں نکلے گی۔انہوں نے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…