اسلام آباد(آئی این پی )امریکی شرح سود میں اضافہ پاکستان کے لیے تشویش ناک،کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان کے پاس اپنی شرح سود میں اضافے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا،پاکستان کا اندرونی قرضہ 19 ٹریلین سے بڑھے گا، ملکی قرضوں میں90فیصد اضافہ ہوگیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق امریکی شرح سود میں اضافہ پاکستان کے لیے اچھا شگون نہیں ہے کیونکہ سخت مانیٹری پالیسی اور تباہ کن سیلاب کی وجہ سے حالیہ معاشی سست روی کے باعث اس کی معیشت پہلے ہی کساد بازاری کا شکار ہے۔