ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات،این اے 237 کراچی میں جعلی ووٹ ڈالے جانیکا انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/اسلام آباد (این این آئی)این اے 237کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران ملیر آسو گوٹھ کے علاقے میں جعلی ووٹ ڈالے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔پریزائیڈنگ افسر مظہربھٹی کے مطابق لنچ ٹائم کے دوران چند افراد کمرے میں آئے، ان افراد نے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے،

جب شور کی آواز آئی تو کمرے میں پولیس کو بلایا، تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پریزائیڈنگ افسر کے مطابق بلٹ پیپرز کو دیکھ کر پتا چلا کہ 12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالے گئے، ملزمان نے تیر پر ٹھپہ لگایا تھا۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات دی ہیں کہ واقعہ کی تفصیل دی جائے، جعلی ووٹوں کو گنتی سے خارج کیا جائے، بیلٹ پیپرکی پشت پر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرکا دستخط یا اسٹیمپ نہ ہو وہ نہ گنا جائے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ملیر این اے 137 میں پریذائڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کا خبر کا نوٹس لے لیا ۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ خبر کی فوری تحقیق کی جائے،رپورٹ بھیجی جائے اس حوالے سے ریٹرننگ افسر ملیر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ملیر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ متعلقہ پریذائیڈنگ افسر سے بھی فوری رپورٹ لی جائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…