عمران اسماعیل کا دعوی
کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن میں عمران خان کا مقابلہ نواز شریف ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی نہیں کرسکتے،
میں چیلنج کرتا ہوں یہ لاڑکانہ ہو یا لیاری کسی بھی جگہ سے عمران کے مقابلے پر لڑلیں ان کو معلوم چل جائے گا،یہ عمران خان کے سامنے کھڑے بھی نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ملیر کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ239کے ضمنی اتخاب کی اسٹوری نہیں
بلکہ سائیڈ اسٹوری ہے،ایم کیوایم وہاں صحفہ ہستی سے مٹ گئی ہے،عمران خان نے ان کو بھرپور شکست دیدی،ایم کیوایم کے لوگ ان کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں،
ایم کیوایم بار بار اپنے فیصلے دبائو دینے کے لیے تبدیل کررہی یے،ایم کیوایم مجبور قومی موومنٹ بن گئی یے،ان کی مجبوری وزارت رکھنے اور حکومت میں رہنے کی یے،
ایم کیوایم کراچی سے اپنا گروانڈ کھوچکی یے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ اب پاکستان تحریک انصاف کے سامنے کوئی جماعت ٹہر نہیں سکتی،ہم قومی اسمبلی میں دوبارہ نہیں جائیں گے،حکومت فوری عام انتخابات کرائے۔