ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

صدر جوبائیڈن ان ایکشن، طالبہ کو شادی کے بارے میں مشورہ دے ڈالا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(ا آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے کالج کے دورے پر سیلفی لیتی نوجوان طالبہ کو شادی کے بارے میں مشورہ دے ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ایک نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر

اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک تم 30 سال کی نہیں ہوجاتیں کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہوتا۔ طالبہ امریکی صدر کے اس غیر متوقع اور بن مانگے ’’مشورے‘‘ پر پہلے تو حیران رہ گئی اور پھر قدرے مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے میں یہ بات ذہن میں رکھوں گی۔ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کے سامنے کھڑے جوبائیڈن نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم بات میں نے اپنی بیٹیوں اور پوتیوں کو بتائی تھی اور وہ یہ کہ جب تک آپ 30 سال کے نہ ہوں ا?پ سے شادی کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہوتا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے،بعض نے صدر جوبائیڈن کا نوجوان طالبہ کا کندھا پکڑنے اور پھر عجیب و غریب مشورہ دینے پر کڑی تنقید کی۔ کچھ نے لکھا کہ طالبہ کافی غیرمطمئن، بے چین اور مشکل میں نظر ا?رہی ہیں۔تاہم کچھ صارفین نے امریکی صدر کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی بے چین یا تناو? میں نہیں اور امریکی صدر نے جو بات کی وہ ہر باپ اپنی بیٹی سے کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…