جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد دنیا کی 500بہترین جامعات میں شامل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میگزین ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی ’دنیا کی بہترین جامعات‘ کی درجہ بندی برائے 2023ء میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی دنیا کی500؍ بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی خبر کے مطابق اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کا 401 واں نمبر ہے جبکہ جبکہ1000بہترین جامعات میں پاکستان کی

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یو ایم ٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، کامسیٹس اسلام آباد، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یو ای ٹی ٹیکسلا، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد شامل ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں بھارت کی پانچ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو 500جامعات میں شامل کیا گیا ہے جن میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس 251نمبر پر ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن عالمی درجہ بندی 2023ء میں 104؍ ممالک اور خطوں کی 1,799؍ جامعات شامل کی گئی ہیں، جو انہیں آج تک کی سب سے بڑی اور متنوع جامعات کی درجہ بندی میں شامل کرتی ہیں ۔ دنیا کی 10بہترین جامعات میں پہلا نمبر یونیورسٹی آف آکسفورڈ، برطانیہ کا ہے جبکہ دوسرا نمبر ہارورڈ یونیورسٹی، امریکا کا اور تیسرا نمبر یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ اور اسٹیفورڈ یونیورسٹی، امریکا کا ہے جبکہ باقی 10میں ایم آئی ٹی، امریکا، کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، امریکا، پرنسٹن یونیورسٹی، امریکا، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، امریکا، ییل یونیورسٹی، امریکا اور امپیریئل کالج لندن، برطانیہ شامل ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس جائزے کی بنیاد 13؍ پرفارمنس انڈیکیٹر ہیں جن میں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور عالمی نقطۂ نظر شامل ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے اپنے جائزے میں کہا ہے کہ ’تحقیق میں امریکی جامعات کی بالادستی اب ختم ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ ایلیٹ اور باقی جامعات کے درمیان پیداوار کا بڑھتا فرق ہے۔‘ چینی جامعات کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہاں تحقیق کا معیار بڑھ رہا ہے۔ جہاں امریکا کا اسکور 70سے گر کر69.4ہوگیا ہے وہیں چین کا اسکور 55.6سے بڑھ کر58ہوگیا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق چینی یونیورسٹیاں ایک چیز میں کمزور ہیں اور وہ ہے انٹرنیشنلائزیشن۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…